80فیصد پاکستانی شادی شدہ نکلے: سروے رپورٹ

گیلپ پاکستان نے شادی شدہ افراد سے متعلق سروی رپورٹ جاری کردی

سروے کے مطابق 28 جون سے 10 جولائی تک سروے کیا گیا جس میں چاروں صوبوں سے 755 مرد و خواتین نے حصہ لیا۔

ٹیلیفون کے ذریعے کیے گئے سروے یں ہر پانچ میں سے 4 پاکستانی یعنی 80 فیصد شادی شدہ نکلے اور بیس فیصد نے غیرشادی شدہ ہونے کا بتایا۔

سروے کے مطابق شہروں میں 75 فیصد اور دیھاتوں میں 83 فیصد نے شادی شدہ ہونے کا کہا۔

سروے کے مطابق مردوں کی نسبت خواتین میں شادی شدہ ہونے کی شرح 12 فیصد سے زیادہ دیکھی گئی۔

سروے میں 30 سال کی عمر کے 56 فیصد جبکہ 50 سال سے زائد عمر کے 96 فیصد پاکستانیون نے شادی شدہ ہونے کا کہا۔

https:/pakistan/14667/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں