گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کا مختلف یوسیز کا دورہ،نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کےچیئرمین طارق عزیز بلوچ اور ٹاؤن میونسپل کمشنر احمد یار کے ساتھ مسلسل برسنے والی بارشوں کے پیشِ نظر گڈاپ ٹاؤن کی مختلف یوسیز کا دورہ کیا اور جاری بارشوں کے نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا
چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کا ایریا بہت بڑا ہے مسلسل بارشوں کے بعد روڈ کی مخدوش صورتحال کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے سینٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اشرف بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹیشن افضل لغاری اورمتعلقہ عملہ دن رات 24 گھنٹے نکاسی آب کے کاموں میں مصروف عمل ہیں یوسی پپری سے منسلک نیشنل ہائی وے شاہراہ پر مسلسل نکاسی آب کا کام ڈی واٹرنگ پمپس کے زریعے کلیر کردیا گیا اس کے علاؤہ گلشن حدید فیز ون ۔ٹو، میمن گوٹھ اور دیگر یوسیز شامل ہیں تمام یوسیز کے وائس چیئرمین اور کونسل ممبر اپنی اپنی یوسیز میں عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیںپاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور رین ایمرجنسی کے فوکل پرسن بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹاؤن انتظامیہ سے رابطے میں ہیں
ٹاؤن میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے گڈاپ ٹاؤن آفس میں رین ایمرجنسی سیل قائم کیا ہوا ہے 24 گھنٹے عملہ بمعہ تمام ضروری ساز و سامان موجود ہے
