سندھ حکومت کا آئندہ سال صوبے بھر میں نئے اسٹیڈیم بنانے کا فیصلہ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سندھ پریمیئر کرکٹ لیگ (ایس پی ایل) کے وفد نے ملاقات کی جس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ، چیئرمین لیگ ملک اسلم ، وائس چیئرمین میجر جنرل (ر) زاہد محمود اور صدر عارف ملک شامل تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے دسمبر میں حیدرآباد میں پریمیئر لیگ منعقد کرانے کی تجویز دی، ملاقات میں آئندہ سال سندھ میں نئے اسٹیڈیم بنانے کے فیصلہ پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے پریمئر لیگ اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے درمیان کمیٹی قائم کردی،کمیٹی اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ دسمبر اور آئندہ سال پریمیئر لیگ کے میچز کا انعقاد کرے گی
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم صوبے کے شہری و دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو کرکٹ کھیلنے کے مواقع فراہم کریں گے۔سندھ میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن بچوں کو مواقع دستیاب نہیں۔اب سندھ حکومت پریمئر لیگ کے آغاز سے پورے صوبے کےجوانوں کو مواقع فراہم کرےگی۔
