سمندری طوفان اسنیٰ سندھ کی ساحلی پٹی سے بہت دور جا چکا ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق بحر عرب کے شمال مشرق مٰیں موجود ہے طوفان کا رخ عمان کی جانب ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا کسی ساحل سے ٹکرانے کا امکان نہیں اور سمندر میں ہی کمزور ہوکر ختم ہوجانے کا امکان ہے، جبکہ ہوا کا دباؤ شدت اختیار کرکے ڈپریشن بن چکا ہے۔
دوسری جانب کراچی صبح سویرے تیز بارش کے بعد اب تک کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔
