اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بلوچستان میں شہدا کے ورثا سے ملا وہ بہت حوصلے میں تھے،وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوششیں خوش آئیند ہیں۔ بلوچستان میں نفرت کا بیج بویا جارہا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لیویز کی افرادی قوت میں کمی نہیں مگر ٹریننگ اور جدید ہتھیاروں کی کمی کی نشاندہی کی گئی،پاک فوج کے جوان دہشتگردوں کا دن رات پیچھا کر رہے ہیں، دہشت گردوں سے بات چیت کا کسی صورت سوال پیدا نہیں ہوتا، جس طرح نوجوانوں کیلئے تمام اچھے پیکیجز ہیں وہ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے پوچھا کے چین ہمارا دوست ہے یا نہیں، جواب آیا کہ ے، میں نے کہا کہ پر کیا بات ہے کہ چینیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے،دشمنان پاکستان کو ہماری فوج سے ملک کے عبرتناک نشانہ بنائیں گے۔دہشتگردی کا خاتمہ کیے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام جلد معاشی طاقت بن جائے گا مگر اس کیلے صرف محںت، محنت اور محنت کے سوائے کچے نہیں۔
