دیربالا: مٹی کو تودہ گھر پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جان بحق
پولیس کے مطابق دیر بالا میں پاتراک کے علاقے میں مٹی کا تودہ گھر پر آگرا جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 9 بچوں سمیت 12 افراد جان بحق ہوگئے۔
واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،تمام لاشوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال پہنچا دیا گیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رات کے وقت بارش اور اندھیرے کی وجہ سے مشکلات کا سامنہ رہا۔
پولیس کے مطابق جان بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی فیملی سے ہے۔
