پاکستان ہاکی ٹیم کے تین کہلاڑی یورپ میں سلپ،تاحیات پابندی عائد

پاکستان ہاکی ٹیم کے تین کہلاڑی یورپ میں سلپ،تاحیات پابندی عائد

لاہور:پاکستان ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑیوں اور فزیو نے مبینہ طور پر یورپ جاکر سیاسی پناہ کی درخواست جمع کرادی

سیکریٹری پی ایچ ایف اولمپئین رانا مجاہد علی نے لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہاک ٹیم کے تین کھلاڑی اور فزیو ٹیم کے ساتھ پولینڈ گئے اور وطن واپس نہیں آگئے۔

رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ اطلاع ہے کہ ان کھلاڑیوں نے بیرون ملک سیاسی پناہ کیلئے درخواست دے دی ہے۔

سیکریٹری پی ایچ ایف اولمپئین کا کہنا تھا کہ تینوں کھلاڑیون کو ایشین چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کیلئے کیمپ میں مدعو کیا گیا، مرتضیٰ یعقوب، احتشام اسلم اور عبدالرحمان تینوں کھلاڑی ٹیم کے ہمراہ تھے۔

سیکریٹری پی ایچ ایف اولمپئین مجاہد رانا علی کا کہنا تھا کہ تینوں کھلاڑیوں نے لیٹر لکھ کر کیمپ میں آنے سے معذرت کی، اطلاع کہ مطابق تینوں کھلاڑی بغیر این او سی کے بیرون ملک گئے، کانگریس کی منظوری سے تینوں کھلاڑیوں اور فزیو وقاص پر تا حیات پابندی لگادی گئی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں