محکمہ تعلیم سندھ نے برسات و امکانی ہنگامی صورتحال میں اسکولز کی تعطیل کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ حوالے کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ برسات و امکانی ہنگامی صورتحال میں اسکولز کی تعطیل کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کیا جاۓ گا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے مون سون برسات و ممکنہ سیلاب کے اقدامات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے
تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز برسات و سیلابی صورتحال میں محکمہ تعلیم کے ضلعی آفیس کے ساتھ رابطہ میں رہیں۔
مراسلہ کے متن کے مطابق ڈپٹی کمشنرز ضلعی تعلیمی آفیس کے ساتھ مشاورت کے بعد تعطیل کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
