گلبرگ ٹاؤن فیملی پارک کا افتتاح،اوپن ایئر جم کی سہولیات میسر ہیں:فاروق نعمت اللہ

پ لوگوں نے ہم پر اعتماد کر کہ ہمیں یہ کام کرنے کاموقع دیا ہم نے کوئی احسان نہیں کیا آپ لوگوں کے ٹیکس کے پیسوں سے آپ لوگوں کو بلدیاتی سہولتیں میسر کی ہیں:نصرت اللہ

کراچی: امیر جماعت اسلامی گلبرگ فاروق نعمت اللہ اور چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے یو سی 3بلاک 16 میں  منصورہ فیملی پارک کا افتتاح کر دیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف   وائس چیئرمین محمد الیاس یو سی وائس چیئرمین مفتی نعمان کونسلر علاقہ کے معززین خواتین اور بچوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی گلبرگ فاروق نعمت اللہ نے کہا کہ  جب گلبرگ کے لوگوں  نے اپنے ووٹوں کا استعمال درست لوگوں کے لیے کیا اور اہل لوگوں کو منتخب کیا تو ہر یو سی میں پارک۔ لائٹوں کی تنصیب صفائی ستھرائی اور واٹر اور سیوریج کے کام ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں یہ ہماری ذمہ داری کا حصہ ہے ہماری اجتماعیت نے ہمیں یہ تربیت دی ہے کہ جن لوگوں نے آپ کو منتخب کیا ہے ان کا حق ان کی دہلیز تک پہنچانا ہے  اس پارک کی خصوصیت بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کے لیے بھی اوپن ایئر جم کی سہولیات میسر ہیں جس سے لوگ مستفید ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں یہ واقعی گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ اور محکمہ باغات کی بہترین کارکردگی ہے۔

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ہم پر اعتماد کر کہ ہمیں یہ کام کرنے کاموقع دیا ہم نے کوئی احسان نہیں کیا آپ لوگوں کے ٹیکس کے پیسوں سے آپ لوگوں کو بلدیاتی سہولتیں میسر کی ہیں ہمارا سلوگن ہے کلین گرین اور برائٹ گلبرگ ٹاؤن یہ تمام گلبرگ ٹاؤن کے افسران اور عملے کی محنت ہے جو آپ کو ایک خوبصورت پارک کی شکل میں نظر آرہی ہے بالخصوص محکمہ باغات کے ڈائریکٹر محمد ندیم حنیف اور عملہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم اھلیان بلاک 16 سے درخواست کرتے ہیں کہ پارک بنانا ہماری ذمہ داری تھی اب اس کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر وائس چیئرمین محمد الیاس نے کہا کہ کراچی کو کچھ عرصے قبل کچرے کا ڈھیر بنا دیا گیا تھا یہ پارک بھی ایک کچرہ کنڈی کی شکل اختیار کر چکا تھا جو کہ یہاں کے لوگوں کیلیے پریشانی کا باعث تھا پہلے بھی یہی افسران اور عملہ موجود تھا  پھر جب آپ نے اہل لوگوں کو منتخب کیا جو خدمت کے جذبے سے آئے جو آپ کی پریشانیوں کو اپنی پریشانیاں سمجھتے ہیں اور ان کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں