سھراب گوٹھ ٹاؤن چیئرمین کے خلاف ملازم محتسب اعلیٰ سندھ پہنچ گیا

ٹاؤن چیئرمین لالہ عبدالرحیم کے مبینہ ناروا سلوک اور غیر منصفانہ مزدوری کے باعث ہمیں مشکلات کا سامنا ہے۔تنخواہ روکنے اور کٹوتی کرنے کی شکایت ہے، معاوضے کے بغیر اوور ٹائم لیا جاتا ہے،ہمیں مناسب معاوضے یا رضامندی کے بغیر تعطیلات اور ویک اینڈ پر کام کرنے کے لیے بھی کہا جاتا ہے:سید مجید اللہ فرخ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سھراب گوٹھ کے ملازمین ایک ایک ہوکر چیئرمین کی زیادتیوں کے خلاف سامنے آنے لگے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ملک غلام محمد خان کے سندھ ہائیکورٹ جانے کے بعد شعبہ اطلاعات و نشریات کے 12 گریڈ کے ملازم سید مجید اللہ فرخ نے ٹاؤن چیئرمین سہراب گوٹھ کے خلاف محتسب اعلیٰ سندھ کو درخواست دے ڈالی۔

سید مجید اللہ فرخ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ہم، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سہراب گوٹھ کے ملازمین، اپنے کام کے حالات سے متعلق کچھ خدشات آپ کی توجہ دلانے کے لیے لکھ رہے ہیں۔ ٹاؤن چیئرمین لالہ عبدالرحیم کے مبینہ ناروا سلوک اور غیر منصفانہ مزدوری کے باعث ہمیں مشکلات کا سامنا ہے۔

سید مجید اللہ فرخ کا مزید کہنا ہے کہ تنخواہ روکنے اور کٹوتی کرنے کی شکایت ہے، معاوضے کے بغیر اوور ٹائم لیا جاتا ہے،ہمیں مناسب معاوضے یا رضامندی کے بغیر تعطیلات اور ویک اینڈ پر کام کرنے کے لیے بھی کہا جاتا ہے۔

محتسب اعلیٰ سندھ سے درخواست کرتے ہوئے سید مجید اللہ فرخ کا کہنا تھا کہ ہم احترام کے ساتھ درخواست کرتے ہیں کہ آپ ان معاملات کی تحقیقات کریں اور انسانی بنیادوں پر ہمارے خدشات پر غور کریں۔

https:/pakistan/14185/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں