وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کراچی میگا پروجیکٹ کے تحت جاری کورنگی کازوے کا دورہ کیا۔
سعید غنی کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی فاروق اعوان، صدر ضلع کورنگی جانی میمن، ٹاون چئیرمین کورنگی محمد نعیم شیخ، شرجیل رضوانی، شیراز وحید، احمد رضا و دیگر بھی موجود تھے۔
سعید غنی نے کورنگی کاز وے پر جاری پل کی تعمیر کا جائزہ لیا۔
سعید غنی کو پروجیکٹ ڈائریکٹر طارق مغل نے کاز وے کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورنگی ندی پر جاری پل کی تعمیر کا کام دن رات بلا تعطل جاری ہے۔ یکم جنوری 2025 تک پل کی تعمیر مکمل کرکے یہ عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔اس پل کی تعمیر سے کورنگی، لانڈھی اور ملیر کی عوام کو آسان سفری سہولت ملے گی
صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا تھا کہ برساتوں میں کورنگی ندی زیر آب آنے سے ٹریفک کی سنگین مسائل پیدا ہوجاتے تھے، جس کے پیش نظر اس پل کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کا آغاز کروایا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت بلاتفریق عوامی فلاح کے منصوبوں کو مکمل کررہی ہے۔
بعدازاں صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے ٹاون چئیرمین کورنگی کی جانب سے جاری کلین اینڈ گرین کورنگی مہم میں ناریل کا پودہ لگایا۔
