پولیس کی کچے کے علاقے میں کامیاب کارروائی،اہلکار بازیاب
رحیم یار خان: پولیس نے کچے کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈاکؤوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے کانسٹیبل کو بازیاب کرالیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق جمعرات کے چام ماچھکہ میں ڈاکؤوں کے حملے کے بعد ڈاکو کانسٹیبل احمد نواز کو اغوا کرکے ساتھے لے گئے تھے۔
اغوا کاروں نے پولیس اہلکار احمد نواز کی وڈیو بھی کاری کردی تھی جس میں مغوی اہلکار کار کا نے آئی جی پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے کہا تھا کہ ان کے مطالبات پورے کریں، مجھے قتل کردیا جائے گا۔
ڈی پی او رضوان احمد کا کہنا ہے کہ پولیس کچے میں مضبوطی کے ساتھ موجود ہے۔
