ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے گڈاپ ٹاؤن کے ریٹائر ہونے ملازمین کے پینشن فائلوں پر دستخط کئے
کراچی:ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے گڈاپ ٹاؤن کے ریٹائر ہونے ملازمین کے پینشن فائلوں پر دستخط کئے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ سرکاری ملازمین گورنمنٹ اداروں کا سرمایہ ہوتے ہیں جو اپنی عمر کے قیمتی سال ادارے کو وقف کر دیتے ہیں اپنی ملازمت کے دوران اپنی ڈیوٹی ایمان داری اور پابندی سے ادا کرتے ہیں
میری بھی کوشش کہ گڈاپ ٹاؤن کے ر یٹائر یا دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کی پینشن،لیو انکیشمنٹ اور دیگر فنڈز کی ادائیگی جلد ازجلد کی جائے گی کیونکہ ریٹائرمنٹ اور وفات کے بعد انکی تنخواہ بند ہو جاتی ہیں اس لیے میری کوشش ہے کہ گڈاپ ٹاؤن کے ان ملازمین کے پینشن فنڈز جلد جاری کیے جائے تاکہ ان ملازمین اور وفات کردہ کے ورثاء کا گزار باآسانی ہو سکے۔
وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے اپنے پیغام میں کہا کہ گڈاپ ٹاؤن میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا جلد افتتاح کیا جائے گا تاکہ گڈاپ ٹاؤن کی عوام ان اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں
اس موقع پر میونسپل کمشنر احمد یار،افسر مالیات افتخار احمد دایو، پارلیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور، سپرٹنڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی،انچارچ اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان،ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر،ڈپٹی ڈائریکٹر(ایچ آر ایم) سرفراز احمد کھتری،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر سپلائی اسکیم اسلیم بروھی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ کلچر طاہر بلوچ،پی ایس (میو نسپل کمشنر) علی محمد، پی ایس(چیئر مین) لال جان نبی اور دیگر موجود ہیں۔
