اسلام آباد: موٹر وے ایم 2 پر کھڑی گاڑی سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

موٹر وے ایم 2 پر بھیرہ کے قریب کھڑی گاڑی سے 4 افراد کی لاشیں برآمد جبکہ ایک شخص کو بیہوشی کی حالت میں پایا گیا۔

اسلام آباد: موٹر وے ایم 2 پر بھیرہ کے قریب کھڑی گاڑی سے 4 افراد کی لاشیں برآمد جبکہ ایک شخص کو بیہوشی کی حالت میں پایا گیا۔

پولیس کے مطابق دوران پیٹرولینگ بھیرا کے قریب اطلاع ملی کے ایک گاڑی سڑک کنارے کھڑی ہے،جب وہاں پہنچے تو پانچ افراد نیم بے ہوشی میں تھے۔

پولیس کے مطابق طبی امداد کیلئے پانچوں افراد کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں چار جان بحق ہوگئے اور ایک مریض کی حالت نازک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو لاہور سے اسلام آباد کی جانب سفر کر رہے تھے۔

دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی وجہ فوڈ پوازننگ ہوسکتی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں