کراچی: سندھ حکومت نے دہشت گردی کا شکار ہونے والے والدین کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کا فیصلہ کیا ہے
ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹی ٹیوٹ سندھ رافعہ جاوید نے نے تمام اسکولز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اسکولز میں 9 رکنی اسکولز مئنیجمنٹ کمیٹی قائم کریں۔
علامے کے مطابق کم آمدنی اور شہید ہونے والے والدین کے بچوں کو نجی اسکولوں میں مفت تعلیم دی جائے گی،تمام اسکولوں میں مفت تعلیم دینے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی
والدین اور اساتذہ پر مشتمل کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ کون سے بچے فری شپ کے مستحق ہیں،اسکول میں کل تعداد کے دس فیصد بچوں کو مفت پڑھایا جائیگا۔دس فیصد بچوں کو مفت تعلیم نہ دینے والے اسکولوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی
