ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثے کے نتیجی میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستانی زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی۔
حادثے کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے، امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔
بتایا جارہا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد لاڑکانہ کے بتائے جارہے ہیں۔
