کراچی: کارساز پر گاڑی کی ٹکر سے باب بیٹی کی ہلاکت کیس میں پولیس نے ملزمہ نتاشا دانش کو سٹی کورٹ میں پیش کیا۔
ملزمہ کو چہرہ ڈھانپ کر پولیس موبائل میں لایا گیا ہے،مدعی امتیاز عارف بھی عدالت پہنچ گئے،مدعی کے ہمراہ بیرسٹر عزیر خان غوری اور دیگر سینئر وکلاء بھی موجود تھے۔
پولیس نے ملزمہ نتاشا کو جوڈیشل مئجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا اور ریمانڈ کی درخواست کی۔
جوڈیشل مئجسٹریٹ نے ملزمہ نتاشا کو عدالتی رمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا
ڈاکٹر نے نتاشا کی ذہنی حالت درست قرار دے دی
کراچی کے جناح اسپتال میں زیر علاج ملزمہ نتاشا کو ڈسچارج کردیا گیا۔
نفسیاتی وارڈ جناح اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر چنی لال کے مطابق 19 اگست کو جب ملزمہ کو اسپتال لایا گیا تو ظاہری حالت ٹھیک نہیں تھی
ان کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ ذہنی مریض ہیں لیکن اس حوالے سے اہل خانہ کوئی ریکارڈ پیش نہ کرسکے
نفسیاتی وارڈ جناح اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر چنی لال کے مطابق ملزمہ کی دماغی حالت بلکل ٹھیک ہےخودکشی کرنے کے امکانات کم ہیں۔
