پاکستان کو آئی ایم ایف سے ملنے والہ قرض پروگرام مؤخر

اسلام آباد:عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری تاخیر کا شکار  ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ شیڈول میں پاکستان کا نام تاحال شامل نہیں کیا گیا

ایگزیکٹو بورڈ 28 سے 30 اگست تک ویتنام سمیت 3 دیگر ملکوں کی منظوری اگلے ماہ تک مؤخر کردی گئی۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کیلئے نے قرض پروگرام کی منظوری اگلے ماہ تک مؤخر کردی گئی، جبکہ دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر قرض بروقت رول اوور نہ ہونے کو تاخیر کی بڑی وجہ قرار دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نےبورڈ اجلاس سے پہلے ایکسٹرنل فنانسگ کی یقین دہانیوں کی شرط لگارکھی ہے۔

پاکستان کے پاس سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر، چین کے 4 ارب ڈالر اور یو اے ای کے 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں