گانوں میں ماڈلنگ کے دوراں بولڈ سین کرنے سے نہ گھبرانے اور اسی کو ہی ٹیلنٹ سمجھ نے والی روبی علی نے سب سے معافی مانگلی ہے۔ بھٹک گئی تھی
پاکستانی ماڈل و ہوسٹ روبی علی نےعمرہ کرنے کے بعد اپنی زندگی بدلدی اور اپنے فیس بوک اکاؤنٹ سے کچرہ صاف کرنے کا بھی کھ دیا ہے۔
روبی علی نے اپنے سوشل میدیا پیج پر لکھا کہ میں نے غصے میں آکر آج تک جو بھی قدم اُٹھایا اسکی معافی اللہ سے مانگ لی ہے، اگر جانے انجانے میں آپ سب کا بھی دل دُکھا ہے تو میں تہہ دل سے ہاتھ جوڑ کر آپ سب سے معافی مانگتی ہوں
ان کا کہنا تھا کہ میں نا سمجھ سی لڑکی ہوں، بھٹک گئی تھی، غصے میں اپنے آپکو اور اپنے چاہنے والوں کو بہت تکلیف پہنچائی ہے نادان سمجھ کر معاف کر دینا مجھے
روبی علی کا کہنا تھا کہ پیج سے کچھ کچرا میں نے صاف کردیا ہے کچھ آہستہ آہستہ صاف کردوں گی ، اور اب پہلے کی طرح صاف ستھرا کام کرنے کی کوشش کروں گی، معافی چاہتی ہوں۔


