چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جناح اسپتال میں نئی سہولیات کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے آج ہی پتہ چلا کہ سائبر نائف کا علاج صرف سندھ میں ہو رہا ہے،کینسر کے پیپ سی ٹی اسکین بھی صرف جناح اسپتال میں مفت ہو رہا ہے۔دوسرے صوبوں میں اس ٹیسٹ کے پیسے لینا بھی افسوس ناک ہے
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ باقی چاروں صوبوں میں یہ ٹیسٹ اور علاج مہنگے داموں کیا جا رہا ہے۔ایک تو مہنگا علاج کرتے ہیں پھر صحت کارڈ کے ذریعے پرائیویٹ کمپنیوں کو فائدہ بھی پہنچاتے ہیں۔صرف جناح اسپتال میں پاکستان کے ڈیڑھ سو سے زیادہ شہروں کے لوگوں کا علاج ہو رہا ہے
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا وزیراعلیٰ صاحب وزیراعظم جب آئندہ کراچی آئیں تو انہیں جناح اسپتال کا دورہ کرائیں،ہم وزیراعظم صاحب کو پیشکش کریں گے کہ ہم پنجاب کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔ہم مراد علی شاہ اور عذرا پیچوہو کو بھیجنے کو تیار ہیں تاکہ جناح اسپتال جیسے اسپتال لاہور میں بھی بن سکیں۔

