وزیراعلیٰ سندھ کی انسداد پولیو مہم مزید مؤثر کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ ہیلتھ کو جاری انسداد پولیو مہم کو مزید مؤثر کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ ہیلتھ کو جاری انسداد پولیو مہم کو مزید مؤثر کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ اس مہم میں والدین کی طرف سے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کی گنجائش نہیں۔کراچی کی تمام  85 یونین کونسلز میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،شہر کراچی کے بیشتر علاقے پولیو وائرس میں ہائی رسک پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ اس مہم میں 11 لاکھ بچوں میں کوئی بچہ رہنا نہیں چاہیئے،پولیو کی قطرے پلانے کو یقینی بنانے کے لیئے ضلع انتظامیہ اور پولیس ہیلتھ ورکرز کی بھرپور مدد کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں پولیو ختم ہو گیا لیکن ہم چند لوگوں کے روئیے کی وجہ سے اپنے بچوں کو اس سے نجات نہیں دلا سکے،پولیو وائرس کی موجودگی تک  حکومت  چین سے نہیں بیٹھ سکتی۔مہم کی کامیابی بچوں کے  والدین کے تعاون  پر منحصر ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں