وفاقی حکومت نے 28 محلکمے اور ڈیڑھ لاکھ نوکریاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات پر 28 محلکمے، ڈیڑھ لاکھ نوکریاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کو بریفنگ میں 8 وزارتوں میں اصلاحات سے متعلق بتایا گیا، جن میں اسٹیٹس اینڈ فنٹیئر ریجنز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلیکام کمیونیکیشن، انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن اینڈ نیشنل ہیلتھ سروسز، کشمیر افیئرز،گلگت بلتستان شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق کشمیر افیئرزاور گلگت بلتستان کو اسٹیٹ اینڈ فنٹیئر ریجنز میں ضم کرنے کی بھی تجویز دی گئی، جکہ 5 وزارتوں میں موجود 28 مختلف محکموں کو بھی بند کرنے، نجکاری کرنے یا پھر ان محکموں کو فیڈرل یونٹس کو دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق تجاویز کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کو منظوری کیلئے تجویز بھیجنے، جامع منصوبہ بندی کرنے اور عمل درآمد کی ہدایت بھی کردی ہے۔
