ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا خطرہ اب بھی موجود ہے:آگاہی سیشن

کراچی: کراچی ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو سندھ کی جانب سے پولیو مہم متعلق صحافیوں کی آگاہی کیلئے سیشن منعقد کیا گیا۔

آگاہی سیشن میں پولیو کے نیشنل کوآرڈینیٹر انوار الحق، کو آرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سند سینٹر ارشاد سوڈھر، ڈاکٹر علی سیف اور ڈاکٹر خالد شفیع نے شرکت کی

آگاہی سیشن سے خطاب میں ڈاکٹر خالد شفیع کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ پہلے پولیو وائرس میں کمی آئی تھی، اس وقت بھی سندھ میں دو کیسز ہوئے ہیں۔ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔اب بھی اگر ہمت ہاری تو پولیو میں اضافہ ہوگا۔

ڈاکٹر علی سیف کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کو کامیاب کرنا وقت کی ضرورت ہے،ابھی صرف 13 کیسز ہیں، مزید اضافہ ہو سکتا ہے،اس بار 0.5 ایم ایل ڈوز لگایا جا رہا ہے،سندھ کی ٹیم اس حوالے سے اچھا کام کر رہی ہے۔

نیشنل کوآرڈینیٹر انوار الحق کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پولیو وائرس بہت کم ہے،اب ہم معلومات چھپاتے نہیں، ہر چیز موجود ہے،لوگوں کو آگاہی دینے کے لیے معلومات کی فراہمی یقینی بناتے ہیں۔

ارشاد علی سوڈھر کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ کا کہنا تھا کہ یہ مہم خصوصی ہے، عام مہم سے مخلتف،جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ مہم شروع ہو رہی ہے،ہم نے اگر زیادہ سے زیادہ بچوں کو قطرے پلائے تو اچھی خبر ملے گی۔ہم ان علاقوں پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں جہاں زیادہ خطرہ رہا ہے۔ہر گلی میں ہماری ٹیمیں موجود ہیں۔میڈیا کا کردار لازم ہے، میڈیا عوامی آگاہی پیدا کرے۔ ہم نے تین ہزار نرسسز کو تعینات کیا ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں