وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس
اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیراں، چیف سیکریٹری اور متعلقہ سیکریٹریز شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد آج سے اسکول کھل گئے ہیں۔میں چاہتا ہوں اس سال گزشتہ سالوں کے مقابلے میں تدریسی عمل بہترین ہو۔
وزیر تعلیم سید سردار شاہ کی وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میں خود تعلیمی سرگرمیوں کی نگرانی کرونگا۔
سندھ کابینہ نے 500 میگاواٹ سولر پارک مانجھند کیلئے 250 ایکڑ اراضی ،ضلع وسطی میں 612 ایکڑز اراضی اور 120 میگاواٹ سولر پارک قائم کرنے اور ملیر میں 600 ایکڑز پر 150 میگاواٹ سولر پارک قائم کرنے کی منظوری دیدی
وزیر توانائی سید ناصر شاہ نے 1.362 بلین روپے اسٹامپ ڈیوٹی معاف کرنے کی کابینہ کو درخواست کی،سندھ کابینہ نے اسٹامپ ڈیوٹی معاف کرنے کی تجویز منظور نہیں کی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر ایک کو اپنا ٹیکس دینا چاہئے۔
