سندھ کے تمام اضلاع میں درسی کتابیں پہنچادی گئی ہیں:عبدالعلیم لاشاری
کراچی: چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بوک بورڈ جامشورو عبدالعلیم لاشاری نے کہا ہے کہ درستی کتب کم ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
جاری بیان میں عبدالعلیم لاشاری کا کہنا تھا کہ 31 جولائی سے کتب پہنچانے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔14 دن کے اندر 80 فیصد کتابیں تقسیم کی جا چکی ہیں، درستی کتب کم ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بوک بورڈ کا کہنا تھا کہ سندھ ٹیکسٹ بوک بورڈ کی جانب سے کتابوں کی تیاری،اشاعت اور تقسیم کا عمل یقینی بناتے ہوئے نئی نسل کو علم اور شعور کے ساتھ فنی تعلیمی صلاحیتین بڑھانے والا مواد بھی دینے کی کوششیں کررہے ہیں۔
عبدالعلیم لاشاری نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے نوازنے کیلےحکومتی اقدام سے فائدہ حاصل کریں۔
