آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق کی تصدیق

مدیحہ نقوی نے شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق کی تصدیق کردی ہے۔

پاکیستان کی معروف ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق کی تصدیق کردی ہے۔

پاکستان کی سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز اور نیزہ احمد نے مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی۔

شگفتہ اعجاز اور نیزہ احمد نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی،جبکہ شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران شگفتہ اعجاز اور نیزہ احمد کو پاکستان کے چند مشہور اداکاروں کی تصاویر دی گئیں اور دیکھے بغیر ہی اداکار کے کام اور مقبولیت سے انکا درست نام بتانے کو کہا گیا۔

شگفتہ اعجاز کے ہاتھ میں تصویر کے بارے میں مدیحہ نقوی کا کہنا تھا کہ آپ کے ہاتھ میں جس اداکار کی تصویر ہے ان کا تعلق لاہور سے ہے، ان کے والد بھی مشہور اداکار تھے جبکہ ماموں بھی سینیئر اداکارو ہیں، ان کی شادی پاکستان کے مقبول اداکارہ سے ہوئی تھی،بدقسمتی سے ان کی اپنی اہلیہ اداکارہ حنا الطاف سے علحدگی ہوچکی ہے، دونوں نے دوسری شادی نہیں کی فی الحال دونوں ہی سنگل ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں