ریلوے محنت کش یونین اور ریلوے ورکرز یونین کی طرف سے شکاگو کے شہیدوں کو سرخ سلام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محنت کشوں کے عالمی دن پر ریلوے محنت کش یونین اور ریلوے ورکرز یونین کی طرف سے مشترکہ طور پر شکاگو کے شہیدوں کو خراج تحسین و سرخ سلام پیش کرنے کے لیے لوکوشیڈ کراچی سے براستہ کراچی کینٹ اسٹیشن سے پیدل مارچ کیا گیا۔

اس ریلی کو مزدور رہنماؤں محمد نسیم رائو ، منظور احمد ملاح ، منظور احمد رضی، امیر بخش بلوچ ، عبد الحمید بلوچ ، دلبر خان مگسی صدر سمپارس یونین ، شاھد اقبال صدر پریم یونین ، فرمان علی ملاح ،امجد خان ، اعجاز گوپانگ ، وحید اسلم، عبد القادر سولنگی ، سید گل محمد شاہ ، محمد ایاز ھالیپوٹہ، اعجاز سولنگی ، سید مظہر شاہ، حافظ رفیقِ ، نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ہمارے ملک میں سب سے زیادہ حق تلفیاں محنت کشوں کے ساتھ جاری و ساری ہیں ، جس کے لیے شکاگو کے محنت کشوں کی طرز جدوجھد ، طریقے و ارادے اپنانے پڑیں گے۔

رہنماؤں نے کہا کہ محنت کشوں کے قانون پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا ہے، وہ صرف کتابوں میں ہی محفوظ ہے، عدالتوں کے پاس بھی اس اہم ترین فریق کے لیے کوئی صد باب نہیں ہے ، ان رہنماؤں نے ریلوے حکام اور حکومت وقت سے پر زور مطالبات کیے جس میں، ریلوے کو گرانٹ ، علاج معالجہ جو بلکل ہی ختم ہو چکا ہے، رٹائرڈ ، بیواؤں اور حاضر سروس ملازمین کے روکے ہوئے واجبات کو فوری ادا کرنے، تنخواہیں بر وقت ادا کرنے، ریلوے کی بحالی کے لیے روڈ میپ جاری کرنے، سفارشی اور ان ولنگ افسران کی تعیناتی کو ختم کرنے ، افسران کی بڑھوتری کو کم کرنے، پارلیمان اسپیشل کمیٹی کی طرف سے ملازمین کی بحالی اور کنفرم کرنے، کے،سی، آر ریلوے لائن پر کام کرنے والے ملازمین کی چار ماہ کی روکی ہوئی تنخواہیں فوری جاری کرنے، ریلوے اسٹاف کی قلّت کو ختم۔کرنے کے لیے بھرتیاں کرنے، ریلوے میں محنت کشوں کے بنیادی حق ریفرنڈم کا فوری انعقاد کرنے، پر زور دیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں