لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان نے ملاقات کی
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال اور لاہور کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے فیلڈ ہسپتال،کلینک آن ویلز اور پہلی ایئر ایمبولینس کی لانچنگ پروزیراعلی مریم نوازشریف کومبارکباد دی
مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 600سے زائد سڑکوں کی تعمیر و توسیع کا پراجیکٹ کی تکمیل سے عوام کو سہولت ہوگی۔ پنجاب میں پانچ بڑی ایکسپریس ویز بناکرشہروں کو ایک دوسرے سے منسلک کررہے ہیں۔روڈز کی تعمیر،توسیع و مرمت علاقے کے عوام کے لئے خوشحالی کا پیغام لاتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے سولر پینل مہیا کرے گی،لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ میں غیر ملکی اداروں کے دلچسپی خوش آئند ہے۔
اس موقے پر وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی پرفارمنس قابل تحسین ہے۔روڈز، ایجوکیشن،ہیلتھ پراجیکٹس اور ستھرا پنجاب کامیابی سے ہمکنار ہونگے۔

