معروف پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ بلند ترین چوٹی ‘براڈپیک’ سر کرنے کے بعد جاں بحق ہوگئے
اسلام آباد: معروف پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ بلند ترین چوٹی ‘براڈپیک’ سر کرنے کے بعد جاں بحق ہوگئے۔
مراد سدپارہ کو پہاڑ سے گرنے سے شدید چوٹیں آئی تھیں جس کےباعث وہ جان بحق ہوگئے۔ان کی لاش جاپانیزبیز کیمپ پہنچادی گئی۔
پاک آرمی کے تعاون سے جاری اس ریسکیومشن میں 6 مقامی ریسکیو اہلکار اور کوہ پیما شامل رہے۔
ہیلی کاپٹر کے ذریعے دو مقامی کوہ پیما اشرف سدپارہ اور ذاکر سدپارہ کو براڈپیک ڈراپ کیا گیا جبکہ اس مشن میں شامل کوہ پیما میں سے چار کا تعلق سدپارہ جبکہ دو کا شگر سے ہے۔