اولمپکس 2024 میں پاکستان کے لئے تاریخ رقم کرنے والےک ایتھلیٹ ارشد ندیم کا وطن واپس پہنچے پر والہانہ استقبال کیا گیا
ارشد ندیم پیرس سے لاہور پہنچے جہاں شہری بھی بڑی تعداد میں اپنے ہیروز کا استقبال کرنے کیلئے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچ گئے۔
اس موقع پر طیارے کو واٹر کینن سلیوٹ پیش کیا گیا، پاکستان کے یلئے تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کا والہانہ استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔
ارشد ندیم نے ایئرپورٹ سے باہر نکل کر شہریوں سے ہاتھ ہلاکر محبت و پیار کا اظھار کیا، ہزاروں فینز نے ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے بھی ڈالے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود، سابق وفاقی وزیر خارجہ سعد رفیق اور شزا فاطمہ نے حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
ارشد ندیم کے والد بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے جنہوں نے اپنے بھادر اور فخر پاکستان بیٹے کو گلے سے لگایا اور پھولوں کا ہار بھی پہنایا۔