جیکب آباد کے جوڑے نے کراچی کی عدالت میں پسند کی شادی کرلی،تحفظ کی اپیل

کراچی جیکب آباد کے جوڑے نے کراچی ملیر کی عدالت میں کورٹ میرج کرلی۔ اعلیٰ حکام سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ۔

کراچی(رپورٹ: نبی بخش خاصخیلی) کراچی کی ملیر کورٹ میں جیکب آباد کے جیمس جمالی واہ کے رہائشی ثانیہ ولد خان محمد اور جیکب آباد اسٹیشن روڈ بابو محلہ کے رہائشی محمد قاسم ولد موریہ خان جکھرانی سے ملیر کی کورٹ میں پہنچ کر شادی کرلی۔

کورٹ میریج کرنے والے ثانیہ خاتون اور قاسم جکھرانی نے ملیر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم جیکب آباد کے رہائشی ہیں، ہم دونوں نے کراچی پہنچ کر ملیر کی عدالت میں سات آگسٹ کو رضا خوشی سے شادی کی ہے

۔ ثانیہ خاتون نے کہا کہ میرے رشتیداروں سے جان کا خطرہ ہے۔ میرے رشتیدار ہمیں تنگ کر رہے ہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ میں نے عدالت میں رضامندی سے محمد قاسم جکھرانی سے پسند کی شادی کی ہے اب میرے گھر والے میری امی صغراں۔ ریاض۔ عرض محمد۔ شاہنواز۔ شمن علی۔ راجا اور دیگر میرے شوہر قاسم جکھرانی اور اس کے گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، ہمیں جان کا خطرہ ہے، تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں