2024الیکشن کا سال ہے،یہ حکومت کچھ نہیں کرسکتی:عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب نے کہا ہے کہ 2024الیکشن کا سال ہے،ہماری کسی سے بھی کوئی ڈیل نہیں ہورہی

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق سیاستدان سیاست کریں اور ائین کے مطابق ریاست مجلس شوری ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عوام اور فوج کے درمیان مسلم لیگ ن پی پی پی خلا بنارہی ہے،الیکشن کو آزاد ہونا چاہیے، یہ الیکشن کا سال ہے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب کا کہنا تھا کہ اس بھنور سے مضبوط وزیراعظم ہی ملک کو نکال سکتا ہے،یہ فارم 47 کی حکومت کچھ نہیں کرسکتی۔ 20 ہزار روپے تنخواہ والا بجلی کے مہنگے بل کیسے ادا کرے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں