گلبرگ ٹاؤن کو سرسبز و شاداب بنانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے:نصرت اللہ
کراچی: ٹاؤن میونسپل کاروپوریشن گلبرگ کی انتظامیہ کی جانب سے سالانہ بجٹ 2024 – 2025 کی بجٹ بریفنگ دی گئی۔
میڈیا بریفنگ میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے گزشتہ سال کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن ابتر حالت میں ملا تھا، گاڑیوں کا قبرستان پارک ویران ،اسٹریٹ لائٹ 80 فیصد بند تھی، ہم نے پارکوں تزین و ارائش کے ساتھ ساتھ تین فلاور شو کا عوام کو تحفہ دیا
ان کا کہنا تھا کہ تعلیم پر خصوصی توجہ ہے اسٹریٹ لاءٹ کو روشن کیا ہم نے ایک سال میں 38 میں سے 28 کچرا کنڈیوں کو کا خاتمہ کیا واٹر کارپوریشن ہمارے پاس نہ ہونے کے باوجود پچھلے سال ڈھائی کروڑ روپے کی رقم لائنوں کی مرمت پر خرچ کی اور اس سال ساڑھے چار کروڑ روپے مختص کیے ہیں شہر میں پانی کی کمی کو محسوس کرتے ہوئے پارکوں میں گرے واٹر کا استعمال کر رہے ہیں جبکہ سندھ گورنمنٹ کی جانب سے ;799084; میں اضافہ نہ ہونے کے باوجود گلبرگ ٹاؤن نے ملازمین کو تنخواہیں اضافے کے ساتھ اداکی ہے
ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے رئیائرڈ ملازمین کو پریشانی سے بچانے کے لیے بہت جلد پینشن گلبرگ ٹاؤن ادا کرے گا انھوں نے بتایا ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظر گلبرگ ٹاؤن نے 50 ہزار پودے لگانے کی مہم کا اغاز کردیا ہے اس سلسلے کا اہم پروگرام 11 اگست کو شارع ولی اللہ پر 10 ہزار پودے لگائے جائیں گے اور 13 اگست کو گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے اہلیان نے گلبرگ کو پھولوں کی نمائش کا تحفہ پیش کیا جائے گا
امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی گلبرگ قاروق نعمت اللہ نے تمام صحافیوں کے پروگرام میں آنے پر شکریہ کرتے ہوئے کہا کے 2005 میں ہم نے سرسبز وروشن ٹاوَن آنے والی انظامیہ کے حوالے کیا تھا۔
اس موقع پر سیکرٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے بھی گلبرگ ٹاؤن کے حالیہ کاموں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ بلدیاتی ادارے بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، بلدیاتی ادروں کو عوام کو سہولت کے لئے اپنا بھوپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ جس سے صحافی برادری اور ٹاؤن انتظامیہ میں ہم آہنگی سے ٹاوَن کی تعمیر و ترقی کے کاموں کو آگے بڑ ھانے میں معاونت ملے گی۔
وائس چیئرمین محمد الیاس ،مونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ ،یونین کونسل کے چیئرمینز اراکین اور ٹاؤن کے تمام افسران بھی موجود تھے اور اس موقع پرپرنٹ والیکڑونک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔


