کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئر مین طارق عزیز بلوچ کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمشنر احمد یار نے گڈاپ ٹاؤن آفس میں اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کی،جس میں تمام ڈیپارٹمنیٹس نے اپنی اپنی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔
ڈائریکٹر ٹیکسز ہمایوں عمران خان نے اپنے ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں بتایا کہ میں اور میری ٹیم کی بھرپور کوشش ہے کہ ٹیکس کی ریکوری زیادہ سے زیادہ ہوں،
ڈاٹریکٹر سینٹیشن اشرف بلوچ نے کہا کہ میں اور سینٹیشن اسٹاف رین ایمرجنسی ڈیوٹی کے بعد روزمرہ صفائی ستھرائی کے کام پابندی سے ادا کررہے ہیں،
سپرٹنٹڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی نے بتایا کہ گڈاپ ٹاؤن کی تمام گاڑیاں اور مشنری اپنا کام کر رہی ہیں اور چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی ہدایات ہے کہ کوئی بھی کمپلین آئے تو فوری طور پر حل کیا جائے ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ کلچر نبیل بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کھیلوں اور کلچر ل کے پروگرام پر بھی توجہ مرکوز کیا ہوا ہے، چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی خصوصی ہدایت پر کافی ایونٹس کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے، ڈائریکٹر HRM حاجی شریف شیخ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کے ملازمین کی تنخواہیں لیٹ ہو رہی ہیں ان کی ادائیگی بروقت کروائی جائے
میونسپل کمشنر احمد یار نے تمام ڈیپارٹمنیٹس کے سربراہان سے کہا کہ تنخواہوں کے بل فوری طور پر دستخط کر کے اکاؤنٹ برانچ میں پہنچایا جائے ٹاؤن چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی خصوصی ہدایت بھی ہے کہ ملازمین کی تنخواہیں جلد از جلد ادا کی جائے، اس کے علاؤہ ٹاؤن کے دیگر ڈیپارٹمنٹ نے بھی اپنے مسائل سے آگاہ کیا
میونسپل کمشنر احمد یار کی یقین دھانی کرائی کہ ان مسائل کو جلد حل کیا جائے گا، اس پر موقع افسر مالیات افتخار احمد دایو، ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، سپرٹنیڈنگ ا نجینئر فرحان علی لاشاری،، ڈائریکٹر پارکس افضل لغاری، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ، ہدایت اللہ شیخ،ڈائریکٹر پراپرٹی سہیل یار خان، ڈائریکٹر پے رول کاشف بلوچ، CMO ڈاکٹر لبنا مقبول، ڈاریکٹر واٹر ریسوریس منیجمنٹ افضل بلوچ، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر،واٹر ٹینکر انچارج اسلم بروہی، ڈپٹی ڈائریکٹر(ایچ آرایم) سرفراز احمدکھتری،ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل سید محمد رضا AEE(ایم اینڈ ای) وسیم آرائیں، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ کلچرطاہر بلوچ،پی ایس چیئرمین لال جان بنی موجود تھے۔

