لیاری میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ ہر دو سرا بچہ ورلڈکپ لاسکتا ہے، افسوس کے وفاق اور صوبائی حکومتوں نے نوجوانوں کا ساتھ نہیں دیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج کل ملک میں نفرت کی سیاست عروج پر ہے، ایک ادارہ بار بار پارلیمنٹ میں مداخلت کررہا ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے وہے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری عدلیہ انصاف بھی دیتی ہے اور ڈیم بھی بناتی ہے، پوری دنیا میں کوئی جوڈیشری ہماری عدلیہ کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ اولمپکس میں ارشد ندیم نے گولڈ مڈل لاکر ناممکن کو ممکن کر دیا، ہمیں ارشد ندیم پر فخر ہے، پوری قوم ان کی جیت کو سراہتی ہے۔
بلاہل بٹھو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں کو جب موقع دیاجاتا ہے تو وہ کامیاب ہوکر آتے ہیں،پاکستان کے بچے صلاحیت رکھتے ہیں،نوجوانوں کا ساتھ دیں تو ہم فٹبال میں بھی ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں،کراچی کے علاقے لیاری میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ ہر دو سرا بچہ ورلڈکپ لاسکتا ہے، افسوس کے وفاق اور صوبائی حکومتوں نے نوجوانوں کا ساتھ نہیں دیا۔
