بارش کے پانی کی نکاسی کا کام جاری، متعدد سڑکیں کلیئرکر دی گئیں، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سیدامتیازشاہ کی ہدایت پر بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات جاری، عملہ متحرک ہے کل رات سے کچھ علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری بارش کے سلسلے کے بعد عملے نے فوری انتظامات سنبھالے اورپانی کی نکاسی کا کام بروقت انجام دیا گیا اس سلسلے میں رات گئے تک افسران و عملہ سڑکوں پر موجود رہا متعدد سڑکیں پانی کی نکاسی کے بعد کلیئر کردی گئیں ہیں جبکہ متوقع مزید بارش کے سلسلے میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت پر تمام اضلاع میں شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے شکایتی کیمپس لگا دئیے گئے ہیں۔  تمام عملہ فیلڈ میں موجود ہے،جبکہ شہریوں سے موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ بروقت یقینی بنایا جا رہا ہے نجی کنٹریکٹرز کو جلد از جلد کچرااٹھانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ایم ڈی کی ہدایت پر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں