کراچی میں ملزمان شہری سے ایک کروڑ روپے لوٹ کر فرار

کراچی میں ملزمان شہری سے ایک کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان شہری سے مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کا مقدہم تھانہ فیروز آباد میں درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ وہ بینک سے ایک کروڑ روپے نقد لے کر نکلا تو موٹرسائیکل پر سوار دو ڈاکو رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں