ایوان کو کمزور کرنے کے بجائے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے: خواجہ آصف

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آئین پارلیمنٹ کو جو طاقت دیتا ہے وہ کسی دوسرے ادارے کے پاس نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ دیکھ لیں کوئی بھی اسمبلی قانونی اور آئینی طریقے سے رخصت نہیں ہوئی، 2008 کے بعدع جب الیکشن ہوئے ان پر پارٹیوں کو اعترضات تھے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں ہمیں اعتراض تھے، ہم جواب دیتے تھے، اختلافات اپنی جگہ صحیح ہوں یا غلط،اعتراض الگ چیز ہے،سسٹم پر سوالیانشان نہ لگائیں، سپورٹ نہیں کرسکتے تو نفی بھی نہ کی جائے،اداروں پر حملہ نہیں ہونا چاہیے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آئینی حدود سے تجاوز ہوگا تو پھر جمہوریت کمزور ہوگی،ایوان کو کمزور کرنے کے بجائے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے،صرف غزہ میں 8 سے 10 ماہ میں 40 ہزار لوگ شہید ہوئے،پاکستان فلسطین کے حوالے سے پنے اصولی موقف پر قائم ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں