قومی اسمبلی نے الیکشن ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا،اپوزیشن کا احتجاج

قومی اسمبلی نے الیکشن ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا

آزاد امیدوار مخصوص مدت کے بعدع کسی اور سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہوسکینگے،قومی اسمبلی نے الیکشن ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسملبی کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بلال کیانی نے الیکشن ایکٹ میں دوسری ترامیم پیش کیں،حکومت اراکین نے کثرت رائے سے تمام ترامیم مسترد کردیں

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ کےی ذریعے عدلیہ پر حملہ کیا گیا ہے،اس قانون کے ذریعے پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ پر حملے کیلئے استعمال کیا گیا۔

سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی اراکین نے الیکشن ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کیا اور عدلیا پر حملے نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بئریسٹر گوہر نے الیکشن ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چئلینج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں