شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں یومٍ استحصال کشمیر کی حوالی سے تقریبات

لاڑکانہ: شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے پریس ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ، وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ کی خصوصی ہدایات پر ، یونیورسٹی کے ساتھ منسلک اداروں میں بشمول شیخ زید وومین ہسپتال لاڑکانہ ، میں یومٍ استحصالٍ کشمیر کی حوالی سے الگ الگ تقریبات اور یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا

چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ ، غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر ، بیبی آصفہ ڈینٹل کالج لاڑکانہ ، انسٹیٹیوٹ آف فارمیسی ، بینظیر نرسنگ کالیج ، انسٹیٹیوٹ آف فزیوتھراپی اور شیخ زید وومین ہسپتال میں الگ الگ تقریبات اور واک کا انعقاد کیا گیا ، ، وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ مختلف تقریبات سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم انہیں کسی بھی محاذ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے ، ہم انکی آواز ہیں ، ہم کشمیر کا مقدمہ بین الاقوامی طور پر سیاسی اور سفارتی محاذ پر اجاگر کریں گے ، وائیس پرنسپال چانڈکا میڈیکل کالج ڈاکٹر فوزیہ چانڈیو نے کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، مسلمان ایک ملت ہیں ، ہمیں یقین ہے کہ کشمیر کے یہ ظلم مزید نہیں چل سکتا ، تقریبات میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات بھی شرکت کی۔

چانڈکا میڈیکل کالج میں منعقد تقریب میں ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف شیخ ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد شیخ ، پروفیسر سلیم شیخ ، پروفیسر سعید احمد شیخ ، پروفیسر ریاض احمد شیخ ، ڈاریکٹر اکیڈمک ڈاکٹر شاہد سومرو ، ڈاریکٹر اسٹوڈنٹ افیئر ایم پی شاہانی ، ایڈمن آفیسر وحید زمان ، سلطان احمد بھٹو ، ممتاز علی برڑو ، سمیت فیکلٹی افسران اور طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی ، بعد ازاں یکجہتی واک کا انعقاد بھی کیا گیا،

دوسری جانب بیبی آصفہ ڈینٹل کالج میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ ، ڈاریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالستار شیخ ، پرنسپال پروفیسر قائم الدین شیخ ، وائیس پرنسپال پروفیسر سلیم رضا کہاوڑ اور بڑی تعداد میں طلبہ وطالبات نے شرکت کی ، دوسری جانب انسٹیٹیوٹ آف فزیوتھراپی میں بھی یومِ استحصال کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس ، طلبہ و طالبات نے تقاریر کی اور ڈائریکٹر فزیوتھراپی ڈاکٹر ڈاکٹر مکیش کمار اور ڈاکٹر وکاش نے خطاب کیا، اسی طرح یونیورسٹی کے آریجا کیمپس میں ، انسٹیٹیوٹ آف فارمیسی اور بینظیر نرسنگ کالیج کی طرف ، ڈاریکٹر فارمیسی وسیم عباس ، پرنسپال نرسنگ غلام عباس پنہور ، اور پروفیسر ندیم احمد لنڈ کی سربراہی میں یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا ، اور آج کی دن کے حوالے سے شیخ زید وومین ہسپتال لاڑکانہ میں بہی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور مظلوم کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں