بلوچستان کے سرحدی علاقوں کے لوگوں کا انحصار ایران سے تجارت پر ہے، کوشش ہے ایران سے پیٹرول کی اسمگلنگ جتنا ممکن ہو کم کی جائے
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیجیٹل دہشتگرد باہر بیٹھ کر بات کررہے ہیں وہ بے ضمیر لوگ ہیں، جو پیسوں کیلئے ملک، عوام اور اداروں کے خلاف بات کرتے ہیں، قانون ڈیجیٹل دہشتگردی کے خلاف مؤثر کام نہیں کررہا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بلوچ یکجھتی کمیٹی اور اس کی نام نھاد قیادت دہشت گرد تنظیموں کی پراکسی ہے، یہ بیرونی فنڈنگ اور بیانیے پر جتھے کو جمع کرکے انتشار پھیلاتے ہیں۔بیرونی سرپرست ان کی انسانی حقوق کے نام پر ان کی مدد کرتے ہیں، بلوچ راجی مچی کی یہ پراکسی بے نقاب ہوچکی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایک مافیا نہیں چاہتا ملک اور عوام ترقی کریں، اسا مافیا کی کوشش ہے کہ عوام ترقی نہ کرسکیں اور وہ عوام کا استحصال کرے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں کے لوگوں کا انحصار ایران سے تجارت پر ہے، کوشش ہے ایران سے پیٹرول کی اسمگلنگ جتنا ممکن ہو کم کی جائے۔اگر ایرانی سرحد بالکل بند کردیں گے تو مافیا کو فوج کے خلاف بات کرنے کا موقع ملے گا۔
