
سکرنڈ: سندھ کے شہر سکرنڈ میں کام کرنے والا ڈیرہ اسماعیل خان کا مستری پہلوان پٹھان کل کرنٹ لگنے سے فوت ھوگیا ۔
اس کی بیوی اور بچوں کے پاس گھر واپس جانے کے لئے پیسے نہیں تھے
سکرنڈ کے سوشل ورکرز نے دو گھنٹے کے اندر جھولی چندہ کر کے 388150 تین لاکھ اٹھاسی ھزار ایک سو پچاس روپے اکٹھے کر لئے
مستری کی لاش کو غسل و کفن دے کر جنازہ نماز کے بعد ایمبولینس میں واپس اپنے گھر بھیجا اور اس کے گھر کا سامان ٹرک میں لوڈ کروا کے ڈیرہ اسماعیل خان واپس بھیجا
