گرین لیاری ہوگا تو گرین پاکستان ہوگا: کرکیٹر یونس خان

میرے کیریئر میں بہت سے اتار چڑھاء آئے، بہت سے لوگوں نے کرانے کی کوشش کی، لیکن جنہوں نے مجھے گرانی کی کوشش کی انہیں کبھی یاد نہیں کیا، جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا انہیں یاد کرتا ہوں

کراچی: پاکستانی کرکیٹر یونس خان نے کہا ہے کہ کراچی میں کبھی بھی اتنی گرمی نہیں دیکھی، ہمیں پودے لگانے پڑینگے، گرین لیاری ہوگا تو گرین کراچی ہوگا اور کراچی گرین ہوگا تو، گرین پاکستان ہوگا۔

لیاری میں شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب میں میونسپل کمشنر لیاری حماد این ڈی خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ یہ وہ واحد بندہ ہے جن سے میں کراچی میں غائب نہیں ہوتا،اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ہمیشہ کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں، ہماری یوتھ صرف کہتی نہیں بلکہ کچھ کرکے بھی دکھاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیاری میں چار مرتبہ پہلے بھی میں آچکاہوں، لیاری سے مجھے محبت ہے، میرا تعلق مردان سے ہے، مردان بھی لیاری کی طرح ہی ہے، وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں مگر پھر بھی ہم اپنی کیپسٹری کے تحت کام کررہے ہوتے ہیں۔

کرکیٹر یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے کیریئر میں بہت سے اتار چڑھاء ہے، بہت سے لوگوں نے کرانے کی کوشش کی، لیکن جنہوں نے مجھے گرانی کی کوشش کی انہیں کبھی یاد نہیں کیا، جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا انہیں یاد کرتا ہوں، اسپورٹس پرسن مخالفین کو جواب بھی اسپورٹس پرسن کی طرح ہی دینا چاہیے، ہمیں اپنے اسکیل سے جواب دینا چاہیے نہ کے ہمیں اپنے منہ سے جواب دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی پلانٹیشن کی بات ہو تو ہمیں یونس خان یا کسی اور کا انتظار نہیں کرنا چاہیے، مہنگائی کے باوجود ہم پودی لگا سکتے ہیں، میرے گھر میں مالی نو پودہ غلط جگہ لگایا تو میں نے اسے ڈانٹا اور کہا کہ ایسے جگہ لگائیں جہاں اسے دھوپ لگے، جہاں جہاں بھی ہمیں موقع ملے ہمیں پودے لگانے چاہیں۔

یونس خان نے مزید کہا کہ میں کراچی میں 70 یا 1980 میں شفت ہوا، میرے والد اسٹیل ملز میں تھے، کراچی میں اتنی گرمی کبھی نہیں دیکھی، میرے خیال میں یہ اللہ پاک کی طرف سے سائن ہے کہ ہم دبارہ اپنے روٹس پر جائیں،میں یہ نہیں کہتا کہ بلڈنگز نہ بنائیں مگر جو ہماری نیچر ہے اسے ضرور سپورٹ کریں۔ میں یہ بھی نہیں کہتا کہ آپ پان اور چھالیہ نہ کھائیں مگر انہیں روڈوں پر نہ پھینکیں۔ ہمیں ایک دوسرے کیلئے آسانی پیدا کرنی چاہیے، اپنی لائیف ایسے انجوائے کریں کہ اڑوس پڑوس والے تنگ نہ ہوں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں