وفاقی وزارت داخلہ نے دہشتگردی میں ملوث تنظمیوں کو کالعدم قرار دے دیا۔
وزارت داخلہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گل بھاردر گروپ اور مجید برگیڈ کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے گل بھاردر گروپ اور مجید برگیڈ پر پابندی کی منظوری دی۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں جماعتوں کو دو سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا، جبکہ نیشل کاؤنٹرٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے دونوں جماعتوں کو کالعدم جماعتوں کی لسٹ میں ڈال دیا ہے۔
