کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے علاقائی معززین اور افسران سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے ہی سے متوقع بارشوں کے پیشِ نظر ایمرجنسی طور پر انتظامات کیے ہیں تاکہ بارشوں میں گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ڈائریکٹر سینٹیشن اشرف بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹیشن افضل لغاری اور سپر ٹننڈ نٹ انجینئر (ایم اینڈ ای)کو ھدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رین ایمرجنسی ڈیوٹی کے دوران کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،
چیئرمین گڈاپ کی ھدایت کے ساتھ ہی گڈاپ ٹاؤن کی مختلف یوسیز میں صفائی ستھرائی،مین ہائی وے روڈ،سیوریج لائین اور مین ہولز کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا، ڈائر یکٹر سینٹیشن نے کہا کہ ہمارا ڈیپارٹمنٹ اپنے کاموں میں مصروف عمل ہے متعلقہ عملے کو سختی سے ھدایت جاری کردی گئی ہے عملہ پابندی سے اپنی ڈیوٹی انجام دے، تمام ملازمین فیلڈ میں موجود رہیں، ر سپر ٹننڈ نٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی نے بتایا کہ گڈاپ ٹاؤن کی تمام گاڑیاں اور مشنری عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں،
وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے اپنے پیغام میں کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق متوقع بارشوں کے موقع پر گڈاپ ٹاؤن کے تمام اراکین کونسل اپنے حلقے میں موجود رہیں،موسمیاتی تبدیلی کے سبب بہت سے امراض جنم لیتے ہیں جن پر قابو پانا ضروری ہے بارشوں کے باعث جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیا جائے گا،گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو صفائی ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،
اس موقع پر میونسپل کمشنر احمد یار، افسر مالیات افتخار احمد دایو، ڈائر یکٹر (ایچ آر ایم)حاجی شریف شیخ، انچاج اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان، ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر،ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن محمد شرجیل خان اور علاقائی معززین ارشید لاشاری، استین بلوچ بھی موجود تھے۔

