کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ ہم اپنے اہلیان علاقہ کو ہر وہ سہولت فراہم کرنے کے لیے دن ہو یا رات یا چھٹی کا دن ہما وقت مصروف عمل ہیں منگھو پیر مزار کی تاریخ سے تو لوگ واقف ہیں یہاں آنے والے زائرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث مشکلات میں بھی اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے اسی سلسلے میں کچھ وقت پہلے وفاقی وزیر نے بھی منگھو پیر مزار کا دورہ کیا تھا اور ان کو بھی درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا تھا۔ان خیالات کا اظہار منگھو پیر مزار میں جاری لائٹنگ کے کام کا دورہ کرتے ہوئے کیا
چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ مزار انتظامیہ کی جانب سے پانی کی فراہمی اور مزار کی حدود میں لائٹنگ سسٹم تنصیب کرنے کی گزارشات کی گئی تھی جس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا تھا جو تقریبا مکمل ہو چکا ہے جس میں پانی کی لائن ہائی ماس پول کی تنصیب مکمل ہے اور سولر لائٹس لگائی جا رہی ہیں جس سے رات کے وقت آنے والے زائرین کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا
مزار انتظامیہ بھی موجود تھی جنہوں نے کام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا
اس موقع پر میونسپل کمشنر اغا خلیق، وائس چیئرمین رانا عارف ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایم اینڈ ای فہد جمیل، و دیگر بھی موجود تھے

