کراچی کے مختلف علاقوں میں کل گیس فراہمی بند رہے گی:ایس ایس جی سی

سئی سدرن گیس کمپنی( ایس ایس جی سی) کے مطابق کل کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس بند رکھی جائے گی۔

جاری علامیے کے مطابق 31 کلو میٹر گیس پایپ لائن کو سسٹم سے جوڑا جائے گا جس کی وجہ سے اتوار صبح 05 بجے سے پیر صبح 05 بجے تک مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی بند رکھی جائے گی۔

سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی کے تمام سیکٹرز اور منگھوپیر، قصبہ کالونی، اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد میں گیس بند رہے گی۔

جاری علامیے کے مطابق ایف بی ایریا، گلبرگ، بفرزون، سائیٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیا اور ماڑی پور میں بھی گیس کی فراہمی بند رکھی جائے گی۔

گلشن معمار، احسن آباد، سائیٹ سپر ہائی وے اور اطراف میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں