صوبہ سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے علاقے گل ٹاؤن میں شوہر کے خلاف عدالت جانے پر والد نے بھائی سے ملکر بیٹی کی ٹانگیں کاٹ دیں۔
اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر صوبیہ بتول کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا
صوبیہ بتول نے میڈیا کو بتایا کہ گھرو مسائل کے بعد خاوند کے خلاف عدالت میں درخواست دی جس پر میرے والد مطفیٰ شاہ،قربان علی شاہ، محمد علی شاہ، عرفان شاہ اور شاہنواز شاہناراض ہوئے اور کلھاڑیاں مارکر ٹانگیں کاٹ دیں ہیں۔
زخمی لڑکی صوبیہ بتول کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے بعد ساری رات ٹانگوں سے خون بہتا رہا مگر ہمسائے دیکھ تے رہے،صبح کو پولیس نے پہنچ کر اسپتال پہنچایا، جان کو خطرہ ہے، تحفظ دیا جائے۔

