کراچی : بگٹی خاندان کے دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ ڈیفنس کے علاقے خیابان نشاط میں پیش آیا جہاں دوگروپوں کے درمیان تصادم پانچ افراد کی جان لے گیا جبکہ دوزخمی ہوئے ۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت میر میثم بگٹی، میر عیسیٰ بگٹی،علی، فہد بگٹی اور نصیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس سرجن کے مطابق تمام لاشوں کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا ہے جن میں دوجناح اور تین کا پوسٹمارٹم سول ہسپتال میں کیاگیا ،
زخمی ہونے والے 2 افراد سٹیڈیم روڈ پر قائم نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے باعث ہوا یادیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
وزیر داخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی سے واقعے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہوسکتا، قانون کی رٹ کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
فائرنگ کے واقعے میں ملوث دونوں گروپوں کا تعلق نواب اکبر بگٹی کے خاندان سے تھا، فہد بگٹی نواب اکبر بگٹی کے بھتیجے جبکہ علی حیدر بگٹی ان کے بھانجے ہیں.

