بین الاقوامی سطح پر موسمیاتی تبدیلی یقینا ایک بہت بڑا چیلنج ہے:نصرت اللہ

کراچی: گلبرگ ٹاؤن کو سر سبزشاداب بنا نے کے لئے شجر کاری مہم تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کو خوشگوار اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے شب و روز مصروف ہیں۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کرنل محمد خان لائبریری اور شاداب گراؤنڈ میں پودالگاتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وائس چیئرمین محمد الیاس،یو سی 8کے چیئرمین فاروق نعمت اللہ، وائس چیئرمین  شلال،ڈائریکٹر باغات  ندیم حنیف ڈپٹی ڈائریکٹر اسد جاوید، دیگر متعلقہ افسران اور علاقہ معززین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چیئرمین نصرت اللہ نے ٹاؤن میں قائم پارکس و پلے گراؤنڈز پر جاری تزئین وآرائش کے کام اور گلبرگ ٹاؤن میں قائم گرین بیلٹ پرلگائے جانے والے پودوں کے کام میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ روزانہ کی بنیاد پر پودوں کو پانی فراہم کیا جائے تاکہ یہ ننے پودے جلد بڑے ہوکر گلبرگ ٹاؤن کی خوبصورتی میں اضافہ کریں۔انھوں نے کہاکہ منتخب بلدیاتی نمائندے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو سہولیات کی فراہمی ممکن بنا رہے ہیں،اس سلسلے میں گلبرگ میں قائم پارکس اور پلے گراونڈزکومرحلہ وار بحال کر کے عوام کے حوالے کیا جارہا ہے تاکہ اہلیان گلبرگ ٹاون کو انکی گھر کی دہلیز پرصحت مند تفریح اور خوشگوار  ماحول میسر آسکے تاکہ گلبرگ  ٹاؤن  میں گرمی کی شدت کوکم کیا جاسکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں